بچوں کے ساتھ کار میں سفر کرنا بچوں کے ساتھ کار میں سفر کرنا

آسٹریلیا کا قانون لازمی قرار دیتا ہے کہ 7 سال سے کم عمر کے تمام بچے کار میں سفر کرتے ہوۓ حفاظتی سیٹ استعمال کریں۔ اس کا مقصد کار کا حادثہ ہونے کی صورت میں بچے کو نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔

یہ بچے کی عمر اور جسامت پر منحصر ہے کہ کس قسم کی کار سیٹ درکار ہے۔ یہ ضروری ہے کہ حفاظتی سیٹ کا سائز بچے کیلئے درست ہو، اسے درست ایڈجسٹ کیا جاۓ اور درست باندھا جاۓ اور یہ گاڑی میں درست طور پر لگائی جاۓ۔

0-6 ماہ عمر کے بچوں کیلئے

پیچھے رخ رکھنے والی حفاظتی سیٹ میں سفر کرنا ضروری ہے۔ حفاظتی سیٹ کو گاڑی کی پچھلی سیٹ میں لگایا جاۓ – اگلی سیٹ میں نہیں

6 ماہ سے 4 سال عمر کے بچے

  • اپنی جسامت کے لحاظ سے پیچھے رخ رکھنے والی حفاظتی سیٹ یا سامنے رخ رکھنے والی کار سیٹ میں سفر کر سکتے ہیں جس کے اپنے سٹریپ ہوں یہ ضروری ہے کہ بچہ صرف گاڑی کی پچھلی سیٹ میں لگائی گئی حفاظتی سیٹ میں سفر کرے - اگلی سیٹ میں نہیں۔
  • اب 8 سال تک عمر کے بچوں کیلئے ایسی حفاظتی سیٹیں دستیاب ہیں جن کی اپنی ہارنیس (باندھنے کا نظام) ہوتی ہے۔

4 سال سے کم از کم 7 سال عمر کے بچے

  • اپنی جسامت کے لحاظ سے سامنے رخ رکھنے والی کار سیٹ یا بوسٹر سیٹ میں سفر کر سکتے ہیں۔ بوسٹر سیٹیں بچوں کو درست پوزیشن میں اونچا رکھتی ہیں لہذا سیٹ بیلٹ انہیں درست پوری آتی ہے۔
  • 7-4 سال عمر کے بچے گاڑی کی اگلی سیٹ میں (بوسٹر سیٹ استعمال کرتے ہوۓ) صرف تب سفر کر سکتے ہیں جب گاڑی کی تمام پچھلی سیٹیں 7 سال سے کم عمر کے بچے استعمال کر رہے ہوں۔
  • پشت پر اور اوپر کی طرف ٹیدر سٹریپ (tether strap) والی بوسٹر سیٹیں دوسری قسموں کی بوسٹر سیٹوں کی نسبت زیادہ محفوظ ہوتی ہیں۔
  • 145 سینٹی میٹر قد ہو جانے تک بچوں کو بوسٹر سیٹ کا استعمال جاری رکھنا چاہیئے۔ اگر بچے وقت سے پہلے بڑوں کی سیٹ بیلٹ استعمال کرنے لگیں تو حادثے کی صورت میں انہیں نقصان پہنچنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

حفاظتی سیٹ لگانا

اپنی گاڑی میں بچوں کی حفاظتی سیٹ یا بوسٹر سیٹ لگاتے ہوۓ ہمیشہ مینوفیکچرر کی ہدایات پرعمل کریں۔

4 سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے، حفاظتی سیٹ لگانے کا مطلب یہ ہے:

  • حفاظتی سیٹ کو گاڑی میں لگاتے ہوۓ سیٹ بیلٹ کو نشانزد درزوں میں سے گزارا جاۓ اور باندھا جاۓ۔

4 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کیلئے، بوسٹر سیٹ میں سفر کرنے کا مطلب یہ ہے:

  • اگر سیٹ کا اوپری ٹیدر سٹریپ ہو تو اسے گاڑی کے ساتھ ہک کے ذریعے باندھیں۔
  • سیٹ بیلٹ کو بچے کے گرد باندھنا ضروری ہے۔
  • اوپری ٹیدر سٹریپ کو کار کے ساتھ ہک کے ذریعے باندھا جاۓ۔

حفاظتی سیٹ کا انتخاب

صرف آسٹریلیا کے حفاظتی معیاروں (AS/NZS 1754) پر پوری اترنے والی بچوں کی حفاظتی سیٹوں اور بوسٹر سیٹوں کے استعمال کی اجازت ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دوسرے ممالک سے آسٹریلیا لائی جانے والی کار سیٹوں کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔

کوشش کریں کہ استعمال شدہ حفاظتی سیٹیں یا بوسٹر سیٹیں استعمال کرنے سے گریز کیا جاۓ کیونکہ یہ نقصان کا شکار ہو سکتی ہیں اور محفوظ نہیں ہوں گی۔

  • سٹریپ بچے کو حفاظتی سیٹ میں رکھنے کیلئے باندھے جاتے ہیں۔

بچوں کیلئے حفاظتی سیٹیں استعمال نہ کرنے کے نتیجے میں بڑے جرمانے اور لائسنس پر سزا کے پوائنٹس لگتے ہیں۔ یہ جرمانے ہر اس شخص کیلئے لگتے ہیں جسے کار میں محفوظ طریقے سے نہ بٹھایا گيا ہو۔